ڈی پی ایس ساہیوال میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کی شرکت

ساہیوال (ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ): ڈویژنل پبلک اسکول اینڈ کالج (DPS) ساہیوال میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں شرکاء نے وطنِ عزیز سے محبت اور قومی جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔

تقریب میں ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کے افسران، معزز شہری، اساتذہ، طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد ارشد اور پرنسپل ڈی پی ایس اکبر علی بھی شامل تھے۔

تقریب کے دوران ڈی پی ایس کے باصلاحیت طلبہ نے ملی نغمے، تقاریر اور رنگا رنگ ٹیبلوز پیش کیے۔ طلبہ کی حب الوطنی سے بھرپور پرفارمنس نے حاضرین کو خوب متاثر کیا، جبکہ شرکاء نے بچوں کی کاوشوں کو بھرپور سراہا اور تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *