مکہ پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے:میاں بابر صغیر

ساہیوال(نمائندہ خصوصی ) میاں بابر صغیر راہ نما راہ حق ویلفیرءفاو¿نڈیشن ساہیوال نے کہا ہے کہ مکہ پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے۔سعودی عرب نے حوثی جنگجوو?ں پر مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کے لیے بزدلانہ حملہ کرنے کا الزام عائد کیاہے جس کے بعد مسلم دنیا میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔دوسری جانب حوثیوں نے سعودی دعوے کو جھوٹاقراردیکرمستردکردیااورکہاکہ ہماری کارروائیوں کا ہدف تیل کی تنصیبات اور فوجی اڈے ہوتے ہیں‘ادھریمنی حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوو?ں کے درمیان سعودی سرحد کے قریب جھڑپیں ہوئی ہیں جبکہ حوثیوںنے ینبع میں سعودی ا?رامکو کی تیل تنصیبات ‘خمیس مشیط فضائی اڈے کو نشانہ بنانے اور صوبہ مارب میں سعودی ایف 15جنگی طیارہ گرانے کا دعویٰ کیاہےداغا گیا ڈرون مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے روک کر تباہ کر دیا گیا‘انہوںنے جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الحرام‘مسجد نبوی اور عازمین کی سکیورٹی سرخ لکیر ہے۔اسلامی تعاون تنظیم (او ا?ئی سی)،ترکی ودیگر نے مکہ اور مدینہ ریجن پر حوثیوں کے مبینہ حملوں کی مذمت کی ہےجبکہ حوثیوں کے سیاسی بیورو کے رکن حازم الاسد نے سعودی الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایک گھسا پٹا جھوٹ قرار دیا اور کہاکہ اب اس سے کسی کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا۔ حوثیوں کے ترجمان یحییٰ سریع نے بھی سعودی دعوے کو بھی مسترد کیا کہ حوثیوں نے مکہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی‘انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تعز‘مارب اورحدیدہ پر 40سے زائدفضائی حملے کئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *