ساہیوال(نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی ہے -وزیراعلی مریم نواز سے ضلع ساہیوال کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اورمختلف سیاسی و ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا-وزیراعلی سے ملاقات کرنے والوں میں ، قاسم ندیم، ارشد ملک، ندیم اسلم لودھی، رانا ریاض احمد اور محمد حنیف شامل تھے -وزیراعلی مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے ساہیوال میں جلد 14 مزید الیکٹروبسیں مہیا کرنے کا اعلان کیا اور ارکان اسمبلی کو ساہیوال میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی-صوبائی ارکان اسمبلی نے وزیراعلی کی عوامی خدمت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ساہیوال شہر کی بیوٹیفکیشن کو شاندار اور تاریخی اقدام قرار دیا-
روزنامہ جمہورستان | تازہ ترین پاکستانی خبریں اور سیاسی تجزی
ست، معاشرت اور دنیا بھر کی تازہ ترین اور مصدقہ خبریں۔ رہیے ہر لمحہ باخبر ہماری سچی اور بروقت رپورٹنگ کے ساتھ۔
