مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہر تحصیل میں 2027سے الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ: چوہدری شہزا داحمد

ساہیوال (نمائندہ خصوصی )چوہدری شہزا داحمد رہنما مسلم لیگ ن ساہیوال لالہ زار پراپرٹی والے نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس سکواڈ“قائم کرنا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈ مینٹیننس سکواڈ کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی ویڈیو لنک اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ روڈز کی روزانہ کی جانچ پڑتال، مینٹیننس، صفائی اور سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کو درست کر نا روڈ مینٹیننس سکواڈکے سپرد ہو گی۔ مریم نواز نے مخصوص اربن روڈز پر کیٹ ا?ئی کی تنصیب لازمی قراردینے کا حکم دیا۔ پائیداری اور خوبصورتی کے لیے تھرموپلاسٹک روڈ مارکنگز استعمال کرنے کا حکم دیا اور شہر اور تحصیل کے داخلی راستوں پرکنکریٹ کے داخلی دروازے تعمیر نہ کرنے کی ہدایت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *