سانحہ پمز: تحقیقاتی کمیٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 10افسران کو عہدوں سے ہٹانےکی سفارش

اسلام آباد: سانحہ پمزکی انکوائری رپورٹ کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں، ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور متعلقہ عملے سمیت 10 افسران کو عہدوں سے ہٹانےکی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں پمز سانحہ پر متعدد سینئر افسران کو غفلت اور کوتاہی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں 5 اہم ترین اعلیٰ افسران کو بھی عہدوں سے فارغ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سینئر افسران نے سنگین غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا، پمز اسپتال غیر پیشہ ورانہ انداز میں اور مناسب انتظامی ڈھانچے کے بغیر چلایا جارہا تھا، رپورٹ میں ہٹائے جانے والے افسران کی جگہ نئے، اہل افراد کی تعیناتی اور اسپتال کے لیے مستقل گورننگ بورڈ قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *