ساہیوال (نمائندہ خصوصی )سہیل انجم انصاری سابق صدر چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ پنجاب مریم نوازشریف نے ریسکیو1122سروس فراہم کرنے والے ریسکیورز اور ہسپتالوں کے ایمرجنسی سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ بروقت فرسٹ ایڈ قیمتی انسانی جان بچانے کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ حادثات اور ہنگامی حالات میں ابتدائی طبی امداد ناگزیر ہے۔ محفوظ اور صحت مند معاشرے کے لیے عوام میں فرسٹ ایڈ کا شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔ پنجاب حکومت ہنگامی صورتحال میں قیمتی انسانی جانیں بچانے کیلئے تمام تر میسر وسائل فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب گولڈن ا?ورز کے دوران مریض کے یقینی علاج کے لئے ائیر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہے۔ حکومت پنجاب ہنگامی طبی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ”کلینک ا?ن ویلز”، ”فیلڈ ہسپتال” اور”کلینک ا?ن بوٹس” کے ذریعے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فرسٹ ایڈ اور ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔
روزنامہ جمہورستان | تازہ ترین پاکستانی خبریں اور سیاسی تجزی
ست، معاشرت اور دنیا بھر کی تازہ ترین اور مصدقہ خبریں۔ رہیے ہر لمحہ باخبر ہماری سچی اور بروقت رپورٹنگ کے ساتھ۔
