مریم نواز کا ”اپنی چھت، اپنا گھر“ ایک اور ایوارڈ کے لئے نامزد

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فلیگ شپ پراجیکٹ، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ ایک اور ایوارڈ کے لئے نامزد ہوگیا۔ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام دنیا کے پانچ کامیاب ترین ہاو?سنگ منصوبوں میں شامل ہے۔ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام اقوام متحدہ کے سکرول ا?ف ا?نر ایوارڈ کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ یونائیٹڈ نیشن ہیبی ٹیٹ (Habitat) کی جانب سے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کو سکرول ا?ف ا?نر ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے دنیا بھر سے ہر سال صرف پانچ پروگراموں کو سکرول ا?ف ا?نر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جاتا ہے۔ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کم ا?مدن والے خاندانوں کیلئے محفوظ اور مناسب رہائش کے مواقع فراہم کرنے پر اعزاز کیلئے منتخب کیا گیا۔ دنیا بھر میں جاری پراجیکٹ کے مسابقتی اور جامع جائزے کے بعد ”اپنی چھت اپنا گھر“ کو منتخب کیاگیا۔ 5اکتوبر کو ورلڈ ہیبی ٹیٹ (Habitat) ڈے کی عالمی تقریب کے موقع پر ”اپنی چھت، اپنا گھر“ کو ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے سکرول ا?ف ا?نر ایوارڈ کی تقریب ا?ئندہ ماہ مسقط، سلطنت عمان میں ہوگی۔ مسقط میں 6 سے 8 اکتوبر تک ہاو?سنگ اور شہری ترقی پر خصوصی سیمینار اور ورکشاپ ہوں گی۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 2لاکھ سے زائد گھرو ں کی تعمیر کے لئے 260ارب روپے کا لون جاری کیا گیا ہے۔ اپنی چھت، ا پنا گھر کو پاکستان کی سب سے بڑی اور پہلی مکمل ڈیجیٹل ہاو?سنگ فنانس سکیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مکہ مکرمہ میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ مریم نواز نے مکہ مکرمہ میں ڈرون حملے کو افسوس ناک قرار دیا اور کہاکہ مکہ مکرمہ جیسے مقام پر ڈرون حملے سے ہونے والا دکھ ہر مسلمان کے لئے ناقابل برداشت ہے۔ مکہ مکرمہ ہر مسلمان کے لئے عقیدت اور محبت کا مقدس ترین مقام ہے۔ دوسری جانب مریم نواز نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اوزون کی تہہ سورج کی خطرناک شعاعوں کے خلاف قدرتی ڈھال کا کام کرتی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچاو? کیلئے اوزون کے تحفظ کے اقدامات ضروری ہیں۔ اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ ماحولیاتی تحفظ ہماری ذمہ داری ہی نہیں عبادت بھی ہے۔ پہلی مرتبہ پنجاب میں گرین فیوچر کے لئے جامع ماحولیاتی پالیسی نافذ کی گئی۔ پنجاب حکومت کلین اینڈ گرین پنجاب کے وڑن پر عملی اقدامات کر رہی ہے۔ شجرکاری، سموگ کا خاتمہ اور گرین انرجی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب میں 50 ہزار ایکڑ اراضی پر شجر کاری کی گئی۔ 5 کروڑ درخت لگائے گئے۔ وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب سرسبز و شاداب مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ محفوظ ماحولیاتی مستقبل کا سفر اب نہیں رکے گا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپیل کی کہ عوام بالخصوص نوجوان ماحول دوست طرز معاشرت اپنا کر اوزون کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کریں۔میگزین سبسکرپشن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *